حمد
شکر کیسے ادا کروں تیرا
جو بھی میرا ہے سب دیا تیرا
تجھ کو دیکھا نہ تیرے سائے کو
تونے کس کو دیا پتہ تیرا
لاکھ تعریف ہم کریں مولیٰ
پھر بھی ہوگا نہ حق ادا تیرا
مشکلیں اُس کی ہوگئیں آسان
نام جس نے بھی لے لیا تیرا
وہ یقینا علاج پاتا ہے
ذکر کرتا ہے جو سدا تیرا
غیر سے کیا غرض عزیزہ کو
مجھ کو کافی ہے آسرا تیرا
عزیزہ محبوب
H.No. 20-5-182, Quazipura
Hyderabad-500065 (A.P)
Ph: 040-24576020
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………