donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azm Behzad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کِھلا *

کہاں گئے وہ لہجے دل میں پھول کِھلانے والے
آنکھیں دیکھ کے خوابوں کی تعبیر بتانے والے

کِدھر گئے وہ رستے جن میں منزل پوشیدہ تھی
کِدھر گئے وہ ہاتھ مسلسل راہ دکھانے والے

کہاں گئے وہ لوگ جنہیں ظلمت منظور نہیں تھی
دِیا جلانے کی کوشش میں خود جل جانے والے

کسی تماشے میں رہتے تو کب کے گم ہو جاتے
اِک گوشے میں رہ کر اپنا آپ بچانےوالے

اس رونق میں شامل سب چہرے ہیں خالی خالی
تنہا رہنے والے یا تنہا رہ جانے والے

اپنی لے سے غافل رہ کر ہجر بیاں کرتے ہیں
آہوں سے نا واقف ہیں یہ شور مچانے والے

عزم یہ شہر نہیں ہے نفسا نفسی کا صحرا ہے
یہاں نہ ڈھونڈو کسی مسافر کو ٹھہرانے والے


عزم بہزاد

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 444