donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azma Akhter
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* گھڑی اُن کے لئے ہوتی ہے مشکل امتحا *

غزل

گھڑی اُن کے لئے ہوتی ہے مشکل امتحانوں کی
زمیں پہ رہ کے جو کرتے ہیں باتیں آسمانوں کی

وطن کی سرحدوں سے جب بھی خطرے کی صدا آئی
کہاں ہم نے کوئی پرواہ کی ہے اپنی جانوں کی

نظر آتی ہیں ظالم بجلیاں بیتاب گرنے کو
خدایا خیر ہو اپنے چمن کے آشیانوں کی

گھرانوں پر اثر پڑنے لگا ہے دورِ حاضر کا
روایت ختم ہوتی جارہی ہے خاندانوں کی

تمہیں قاتل، تمہیں منصف، تمہیں شاہد، تمہیں افسر
حقیقت کیا تمہارے سامنے اپنے بیانوں کی

مری خودداریاں مجھ سے مسلسل جنگ کرتی ہیں
غذابِ جاں ہوئی ہے مہربانی مہربانوں کی

حقیقت ہے کہ میں اردو کی ہوں اک شاعرہ عظمیٰ
مگر کرتی ہوں عزت جان و دل سے سب زبانوں کی


عظمیٰ اختر

President Urdu Acadmy, 36 Garh
Bismil Chowk
Karbala Road
Balaspur, 36 Garh
Mob: 9039343201

بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 328