donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Azra Perween
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خدا میرے رلایا اور رنجیدہ نہیں رک¬ *

غزل

خدا میرے رلایا اور رنجیدہ نہیں رکھا

مجھے رونے میں بھی تو تونے سنجیدہ نہیں رکھا

مرے آئینے توڑے خاک کرڈالے عناصر سب

مجھے دو چار دن بھی اپنا گرویدہ نہیں رکھا

ہنسی ہونٹوں پہ روتے میں سجانا لازمی رکھا

مجھے ہر پل رلایا اور نم دیدہ نہیں رکھا

فہم نے لاکھ چاہا پر تری خاطر رہی احمق

کہ اپنے دل کو میں نے دشتِ فہمیدہ نہیں رکھا

بہت نفرت کے منفی سوچ کے مجھ پر چلے خنجر

مگر میں نے خود اپنا آپ پیچیدہ نہیں رکھا

عذرا پروین

P.O.Box No.11
Head Post Office
Chowk
Lucknow-226003(U.P)
Mob: 9450646400

بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی

+++
 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 361