* اس کا بھدا سا بدن ’’ میک اپ ‘‘ میں مر مر س *
اس کا بھدا سا بدن ’’ میک اپ ‘‘ میں مر مر سا لگا
غازہ اس کثرت سے تھوپا تھا پلستر سا لگا
قیس کس ارمان سے آیا تھا دولہا بن کے آج
ماڈرن لیلیٰ کو لیکن ایک جوکر سا لگا
کل نئی بیگم جو شاپنگ کے لیے گھر سے چلیں
شوہر بیچارہ ان کے ساتھ شوفر سا لگا
کیسی حیرتناک ہیں واعظ کی نو سربازیاں
مولوی کو مولوی مسٹر کو مسٹر سا لگا
جب کہا بیگم نے بیدل پاؤں میرے دابنا
دل کچھ اتنا خوش ہوا یہ حکم ’’ آنر ‘‘ سا لگا
|