donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bekal Utsahi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مری شہناز تخیل مرے گیتوں کی پھبن۔  *
بیکل اتساہی

گیت

مری شہناز تخیل مرے گیتوں کی پھبن۔ چل کہیں اور چلیں
یہ حسیں رات، یہ رقص، مہ و انجم کا سماں
جگماتی ہوئی یہ جلوہ گہِ ماہ و شاں
تیرگی اوڑھ کے آئی ہے تجلی کا کفن ……چل کہیں اور چلیں
یاس کی دھوپ میں جھلسی ہوئی فصلو کی حیات
ضبط کی چھائوں میں البیلے ارادوں کی برات
زندگی جسے ہے فریاد کے ہونٹوں کی تھکن……چل کہیں اور چلیں
لاش کے پاس یہ سہمی ہوئی ممتا کی پکار
بجلیاں ٹوٹ پڑیں باغ میں آتے ہی بہار
روپ بیوہ کا چھپائے ہوئے گھونگھٹ میں دلہن……چل کہیں اور چلیں
جشن یہ تیرہ شبی کا ، یہ چراغوں کا جمال
جیسے راہی کو بھٹک جانے پہ منزل کا خیال
جیسے پردیس میں بہلاتی ہوئی یادِ وطن…… چل کہیں اور چلیں 
اے میرے گیتوں کی پھبن
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 480