* تونے تو شاخِ خشک کو گل پیرہن کیا *
نعت پاک
تونے تو شاخِ خشک کو گل پیرہن کیا
دشت و دمن کو تونے ہی رشکِ چمن کیا
اپنے وطن کو چھوڑ کر جب بے وطن ہوئے
پھر تونے کفر و شرک کو بھی بے وطن کیا
جو جانتے نہیں تھے کوئی فن ، ترے طفیل
اُن کے سکھائے علم و ہنر ، اہلِ فن کیا
اللہ رے! صحابہ کی قربانیاں عجیب
قربان ایک حکم پہ سب مال ، دھن کیا
دینِ خدا کے واسطے جو بے وطن ہوئے
حق بات پر تمہاری فدا جان و تن کیا
آمد سے اپنی کردیا صحرا کو لالہ زار
آمد سے ساری بزموں کو مشکِ ختن کیا
بی بی عائشہ چاند
2898, Turab Ali Street, Mandi Mohalla
Mysore-570021, (Karnataka)
Mob: 9538344917 / Ph: 0821-2529139
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|