donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bismil Azimabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میری دُعا کہ غیر پہ اُن کی نظر نہ ہو *
غزل
بسمل عظیم آبادی


میری دُعا کہ غیر پہ اُن کی نظر نہ ہو
وہ ہاتھ اٹھا رہے ہیں کہ یارب اثر نہ ہو
ہم کو بھی ضد یہی ہے کہ تیری سحر نہ ہو
اے شب تجھے خدا کی قسم مختصر نہ ہو
تم اک طرف تمہاری خدائی ہے اک طرف
حیرت زدہ ہے دل کی کدھر ہو کدھر نہ ہو
دُشوار تر بھی سہل ہے ہمت کے سامنے
یہ ہو تو کوئی ایسی مُہم ہے کہ سر نہ ہو
جب وہ نہ آئے فاتحہ پڑھنے تو اے صَبا
باز آگیا میں شمع بھی اب نوحہ گر نہ ہو
یہ کہہ کے دیتی جاتی ہے تسکیں شبِ فراق
وہ کون سی ہے رات کہ جس کی سحر نہ ہو
بسملؔ بتوں کا عشق مبارک تمہیں مگر
اِتنے نڈر نہ ہو کہ خدا کا بھی ڈر نہ ہو
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 344