donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Bismil Azimabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اب رہا کیا ہے جو اَب آئے ہیں آنے وال&# *
اب رہا کیا ہے جو اَب آئے ہیں آنے والے
جان پر کھیل چُکے جان سے جانے والے
یہ نہ سمجھے تھے کہ یہ دن بھی ہیں آنے والے
اُنگلیاں ہم پہ اٹھائیں گے اٹھانے والے
کون سمجھائے نہ اٹھلا کے سرِ رہ چلئے
ہیں یہ انداز گنہگار بنانے والے
پوچھنے تک کو نہ آیا کوئی اللہ اللہ
تھک گئے پائوں کی زنجیر بجانے والے
کہیں رونا نہ پڑے تجھ کو زمانے کے ساتھ
ارے او وقت کی جھنکار پر گانے والے
آ ٓپ اندازِنظر اپنا بدلتے ہی نہیں
اور بُرے بنتے ہیں بے چارے زمانے والے
پوچھتی ہے در و دیوار سے بیمار کی آنکھ
اب کہاں ہیں وہ مرے ناز اٹھانے والے
بخدا بھول گئے اپنی مصیبت بسملؔ
یاد جب آئے محمدؐ کے گھرانے والے
***************************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 307