* اگر مجھ کو تم سے محبت نہ ہوتی *
غزل
اگر مجھ کو تم سے محبت نہ ہوتی
اذیت ، مصیبت ، ملامت نہ ہوتی
خریدارِ اوّل اگر تم جو ہوتے
تو دنیا سے مجھ کو شکایت نہ ہوتی
خدا گر ہمارے دلوں میں نہ رہتا
تو ہم سے خدا کی عبادت نہ ہوتی
سمجھتی ہوں میں اُن کے سارے اشارے
وہ موقع نہ دیتے ، شرارت نہ ہوتی
تمہیں مجھ سے شکوہ ، گلہ کچھ نہ ہوتا
مجھے بھی تمہاری ضرورت نہ ہوتی
سہارا نہ دیتیں اگر اُن کی یادیں
سحرؔ زندہ رہنے کی چاہت نہ ہوتی
بشریٰ سحرؔ
46/1/H/15
Gora Chand Road
Kolkata - 700014
Mob: 9831007530
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
****
|