donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Chandni Shabnam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو میں رونا بھی چاہوں تو مجھے رونے  *
غزل

جو میں رونا بھی چاہوں تو مجھے رونے نہیں دیتی
تمہاری یاد مجھ کو چین سے سونے نہیں دیتی

ہمیشہ پاس رکھتی ہوں سرہانے رکھ کے سوتی ہوں
تری تصویر کو خود سے جدا ہونے نہیں دیتی

کبھی لیتی ہے چٹکی تو کبھی دل گدگداتی ہے
پری یادوں کی افسردہ مجھے ہونے نہیں دیتی

رہوں گھر میں کہ میلے میں تمہارے ساتھ رہتی ہوں
تمہاری یاد اک پل بھی مجھے کھونے نہیں دیتی

کبھی اپنے بھی دن اے چاندنی آئیں گے خوشیوں کے
مصیبت میں بھی اپنے ہوش کو کھونے نہیں دیتی

چاندنی شبنم

Vajidpur, Jalalpur
Ambedkar Nagar
(U.P)
Mob: 9455592414
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 927