donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Daagh Dehlvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا *
غزل
					٭…………داغؔ
خاطر سے یا لحاظ سے میں مان تو گیا
جھوٹی قسم سے آپ کا ایمان تو گیا
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیں
الٹی شکایتیں ہوئیں، احسان تو گیا
ڈرتا ہوں دیکھ کر دل بے آرزو کو میں
سنسان گھر یہ کیوں نہ ہو، مہمان تو گیا
دیکھا ہے بت کدے میں جو اے شخ کچھ نہ پوچھ
ایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیں
لیکن اسے جتا تو دیا ، جان تو گیا
گونامہ بر سے خوش نہ ہوا پر ہزار شکر
مجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا
ہوش و حواس تاب و تواں داغؔ جا چکے
اب ہم بھی جانے والے ہیں سامان تو گیا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 580