donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Daagh Dehlvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہیں قسم ہے ہمارے سر کی، ہمارے حق م *
غزل

٭……نواب مرزا خاں داغؔ دہلوی

ستم ہی کرنا، جفا ہی کرنا، نگاہِ الفت کبھی نہ کرنا
نہیں قسم ہے ہمارے سر کی، ہمارے حق میں کمی نہ کرنا
ہماری میّت پہ تم جو آنا، تو چار آنسو بہا کے جانا
ذرا رہے پاسِ آبرو بھی ، کہیں ہماری ہنسی نہ کرنا
لئے تو چلتے ہیں حضرتِ دل تمہیں بھی اُس انجمن میں لیکن
ہمارے پہلو میں بیٹھ کر تم ہمیں سے پہلو تہی نہ کرنا
ہوا ہے گر شوق آئینہ سے تورخ رہے راستی کی جانب
مثالِ عارض صفائی رکھنا، بہ رنگِ کاکل کجی نہ کرنا
 وہ اک ہمارا طریقِ الفت، کہ دشمنوں سے بھی مل کے چلنا
وہ ایک شیوہ تیرا ستم گر، کہ دوست سے دوستی نہ کرنا
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 378