donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dil Shahjahanpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سوز و گدازِ شمع کو بیکار دیکھ کر *
سوز و گدازِ شمع کو بیکار دیکھ کر
تڑپا ہوں صبح تک یہی آثار دیکھ کر
حشر آفریں ہیں کوئے محبت میں ہر قدم
ہم تو بڑھے تھے راہ کو ہموار دیکھ کر
گرتی رہیں تبسم پنہاں کی بجلیاں
ہم کو مشاہدہ کا طلب گار دیکھ کر
اے حُسن جو سزائے تمنا ہو وہ قبول
لیکن مری نظر کو پھر اک بار دیکھ کر
تم تو سکون خاطر ناشاد بن گئے
سمجھا تھا میں کچھ اور یہ رفتار دیکھ کر
تقویٰ بھی آج ہو گیا قربان میکدہ
ہر جام میں بہار کے آثار دیکھ کر
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 389