donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dilawar Figar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وطن والو! یہ مصنوعی گرانی دیکھتے ج *
وطن والو! یہ مصنوعی گرانی دیکھتے جاؤ
کہ سستا ہے لہو مہنگا ہے پانی دیکھتے جاؤ

یہ رنگ و نسل کا چکر یہ سرخ و سبز کی ٹکر
بلاؤں پر بلائیں آسمانی دیکھتے جاؤ

جنہیں روٹی نہیں ملتی وہ دس بچوں کے والد ہیں
یہ افلاس اور یہ جوش جوانی دیکھتے جاؤ

ہر اک والد یہاں مثل مصور ہم سے کہتا ہے
کہ بعد نقش اول نقش ثانی دیکھتے جاؤ

وہ شے جس کے لئے جنت کو ٹھکرایا تھا آدم نے
وہ شے پھر ہو گئی خلد آشیانی دیکھتے جاؤ

غریبوں کے لئے جھگی امیروں کے لئے کوٹھی
مگر مارے گئے ہم درمیانی دیکھتے جاؤ

فگارؔ اس دور میں بھی طنزیہ اشعار کہتا ہے
تم اس شاعر کی آشفتہ بیانی دیکھتے جاؤ

دلاور فگار
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 302