donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dilawar Figar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کھڑے تھے ایک برخوردار کل نزدیک ری« *
برخوردار

کھڑے تھے ایک برخوردار کل نزدیک ریگل کے
میں سمجھا یہ کوئی سر سید و اقبال ہیں کل کے

کہا میں نے تمہارا نام، بولے سرفراز اختر
کہا کالج میں پڑھتے ہو، تو فرمانے لگے یس سر

کہا میں نے کہ آئندہ بھی پڑھنے کا ارادہ ہے
فرمایا کہ جو کچھ پڑھ لیا وہ بھی زیادہ ہے

نہ میں پیچھے کو بڑھتا ہوں نہ میں آگے کو بڑھتا ہوں
فقط دس سال سے صرف ایک ہی درجہ میں پڑھتا ہوں

میری صورت ہے نورانی، میری فطرت ہے رومانی
میں پروانہ صبیحہ کا وہ میری پروانی

دلاور فگار

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 357