* نوروں نہلاتی ہوئی رات رسولِؐ عربی *
نعت پاک
نوروں نہلاتی ہوئی رات رسولِؐ عربی
وجۂ تخلیق ہے اک ذات رسولِؐ عربی
جن کے آنے سے چھٹے کفر کے گہرے بادل
علم کی لائے وہ سوغات رسولِؐ عربی
جن کی ہر بات سے جینے کا سلیقہ آیا
معتبر ایسی ہے وہ ذات رسولِؐ عربی
جان میری ہو فدا جس کے درِ اقدس پر
سب سے اعلیٰ ہے وہی ذات رسولِؐ عربی
اِس سے سیراب ہوئے سارے زمانے والے
لائے رحمت کی جو برسات رسولِؐ عربی
(سعدیہ مبارکہ (دیا جیم
Post Box-454,
Nadi Fiji Pacific, Island
Email: mubarkasadia@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|