donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Diya Gem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سکون ایسا کہیں اور عمر بھر نہ ملا *
حمد

سکون ایسا کہیں اور عمر بھر نہ ملا
تمہارے در کے سوا اور کوئی در نہ ملا

تمہارا نام پکاروں میں سانس جب بھی لوں
قرار دل کو سوا تیرے عمر بھر نہ ملا

میں اپنی ذات کے اندر اگر کبھی دیکھوں
وہاں بھی تیرے سوا کوئی معتبر نہ ملا

تمہارے در پہ گئی تو رہا نہ یہ احساس
کہ زندگی میں مجھے کوئی ہم سفر نہ ملا

میں ہوں دیا جو تمہارے کرم سے روشن ہوں
تمہارے فضل سے بڑھ کر کوئی ثمر نہ ملا

(سعدیہ مبارکہ (دیا جیم

Post Box-454,
Nadi Fiji Pacific, Island
Email: mubarkasadia@yahoo.com
بشکریہ غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 318