نعت
ڈاکٹر اظہار احمد گلزار
E-mail:izharguzar786@gmail.com
تری الفت کے نغمے گا رہا ہوں
صِلے میں دین و دنیا پا رہا ہوں
مرے آقاﷺ ! بھلا کیا اور مانگوں
تمھارا ہی دیا تو کھارہا ہوں
وظیفہ بس یہی شام و سحر ہے
محمد ﷺ نام لیتا جا رہا ہوں
تمنا تھی ترے روضے پہ ہوتا
بہت ہوں دور اور گھبرا رہا ہوں
لگے ہیں زخم فرقت کے یہ دل پر
برابر ان کو سیئے جا رہا ہوں
ہے تکیہ رحمت اللعالمیں پر
اسی تکیے پہ میں اترا رہا ہوں
کہا اظہار نے محفل سے اٹھ کر
نہ روکو! میں مدینے جا رہا ہوں
**************