* سرکس کے شیر کا ہی قبیلے پہ راج ہے *
غزل
(ف س اعجاز( کولکاتا
سرکس کے شیر کا ہی قبیلے پہ راج ہے
جیسا مرا سماج ہے کس کا سماج ہے
میں آج خوش بہت ہوں ہر اک غم کے باوجود
چھبّیس جنوری تجھے میرا خراج ہے
اب تیرا اختیار ہے کیسے بھی گُل کھلا
لیکن ترے نصیب میں کانٹوں کا تاج ہے
تم بھی نکل ہی جائو گے لوگوں کو روند کر
یہ وقت کا بہت ہی پرانا رواج ہے
تُو روز و شب نفی کا پرستار بن کے جی
اس شہر بے پناہ کا اپنا مزاج ہے
ہم سے غزل کا فن کبھی رُسوا نہیں ہوا
اپنا تو کوئی دعویٰ نہ کل تھا نہ آج ہے
Editor "Insha" Monthly, 25-B,
Zakaria Street, Kolkaata-700073 (W.B) |