donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fakhira Batool
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہ *

بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی ؟
کہا، یُوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی
...
سُنو بارش ! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟
جواب آیا،اُن آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی

سُنو، پیتم نے ہولے سے کہا تھا کیا، بتاؤ گے؟
جواب آیا، کہا تو تھا مگر وہ بات گہری تھی

دیا دل کا سمندر اُس نے ،تُم نے کیا کیا اُس کا؟
ہمیں بس ڈوب جانا تھا کہ وہ سوغات گہری تھی

نظر آیا تمہیں اُس اجنبی میں کیا بتاؤ گے؟
سُنو، قاتل نگاہوں کی وہ ظالم گھات گہری تھی

فاخرہ بتول
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 349