donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fakhira Batool
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رُخ ہوائوں کا بدلتا ہی گیا *
غزل

٭……فاخرہ بتولؔ

رُخ ہوائوں کا بدلتا ہی گیا
پیار جب دل میں اترتا ہی گیا
جب صبا نے کیا اظہار وفا
پھول چپ چاپ بکھرتا ہی گیا
آگ بجھنے لگی جب سینے کی
تو دھواں آنکھ میں بھرتا ہی گیا
آپ نے صرف مسیحائی کی
درد کیوں حد سے گذرتا ہی گیا
جس نے بھی مانگا محبت کا صلہ
دل کو ہاتھوں سے وہ ملتا ہی گیا
کوئی طوفان تو آیا ہی نہیں 
شہر جاں پھر بھی اجڑتا ہی گیا
جس نے بھی عشق کی راہوں کو چنا
دشت آباد وہ کرتا ہی گیا
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 362