donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fakhira Batool
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پھر سے پیار کا دھوکا کھایا جا سکتا  *
غزل
٭……فاخرہ بتولؔ

پھر سے پیار کا دھوکا کھایا جا سکتا تھا
دل کا کیا ہے دل بہلایا جا سکتا تھا
کیوں واپس نہ آیا جا کر وہ جانے 
لیکن اس کے پاس تو جایا جا سکتا تھا
گر نہ ہوتا موم کی صورت دل اپنا
غم کے سورج سے ٹکرایا جا سکتا تھا
ایک تمہارا ساتھ اگر مل جاتا تو
ساری دنیا کو ٹھکرایا جا سکتا تھا
لوگوں نے مجرم ٹھہرایا مان لیا
آخر کس کو سمجھایا جا سکتا تھا
لے ڈوبا جب آنکھوں کو طوفان بتولؔ
کیسے دل کا شہر بچایا جا سکتا تھا
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 333