* اُن آنکھوں کا جادو تو خریدار کرے ھ *
اُن آنکھوں کا جادو تو خریدار کرے ھے
دل ہاتھ سے جاوے ھے اگر چار کرے ھے
جیون میں کوئی اس طرح کر ہی نہیں سکتا
وہ کام کہانی میں جو کردار کرے ھے
پیتا ھے بھلا اپنا لہو کوئی جہاں میں؟
یہ کام سُنا ھے یہاں فنکار کرے ھے
اب رو کہ ترا دوش ھے اپنا بھی تو اس میں
پتھر کے زمانے میں کوئی پیار کرے ھے؟
ناحق تجھے الزام لگانے سے مِلا کیا؟
جو جیت کرے ھے تو وہی ھارکرے ھے
کس طرح کرے رب کا بھی اقرار بتاؤ ؟
وہ شخص محبت کا جو انکار کرے ھے
وہ کام کوئی دل کا شناور کرے کیسے؟
مسند جو کرے اور جو دستار کرے ھے
وہ روز ھمیں خواب میں آتا ھے بھلا کیوں
کیوں اپنی محبت میں گرفتار کرے ھے؟
مت ھم کو سُنا پیار، محبت کے فسانے
اس روگ میں کس کس کو تُو بیمار کرے ھے
***************** |