donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fakhira Batool
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پھر سے پیار کا دھوکہ کھایا جا سکتا  *
غزل

پھر سے پیار کا دھوکہ کھایا جا سکتا تھا
دل کا کیا ہے دل بہلایا جا سکتا تھا

کیوں واپس نہ آیا جاکر وہ جانے
لیکن اُس کے پاس تو جایا جا سکتا تھا

گر نہ ہوتا موم کی صورت اپنا دل
غم کے سورج سے ٹکرایا جا سکتا تھا

ایک تمہارا ساتھ اگر مل جاتا تو
ساری دنیا کو ٹھکرایا جا سکتا تھا

لوگوں نے مجرم ٹھہرایا ، مان لیا
آخر کس کو سمجھایا جا سکتا تھا

لے ڈوبا جب آنکھوں کو طوفان بتول
کیسے دل کا شہر بچایا جا سکتا تھا

فاخرہ بتول

Rawalpindi
(Pakistan)
Mob: xxxxxxxxxx
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 409