donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Faragh Rohvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کچھ بھی انجام ہو‘ آغاز کیے دیتے ہیں *
غزل


کچھ بھی انجام ہو‘ آغاز کیے دیتے ہیں
آ تجھے اپنا ہم آواز کیے دیتے ہیں

موسموں کو نظر انداز کیے دیتے ہیں
آ بلند اور بھی پرواز کیے دیتے ہیں

کچھ تو پہلے سے تھا رگ رگ میں شجاعت کا سرور
کچھ ہمیں آپ بھی جاں باز کیے دیتے ہیں

حد سے آگے جو پرندے نہیں اُڑنے والے
حادثے اُن کو بھی شہباز کیے دیتے ہیں

دشت و صحرا یہ سمندر یہ جزیرے یہ پہاڑ
مُنکشف ہم پہ کئی راز کیے دیتے ہیں

 شبِ ظلمت نہ ہو غمگیں کہ جلا کر خود کو
نور سے تجھ کو سر افراز کیے دیتے ہیں

شہرِ جاں پر کئی برسوں سے مسلّط ہے جمود
چھیڑ کر دل کو چلو ساز کیے دیتے ہیں

ہم کہ زندہ ہیں ابھی‘ زلفِ غزل آ تجھ کو
پھر عطا نکہت شیراز کیے دیتے ہیں

کون آتا ہے عیادت کے لیے دیکھیں فراغؔ
اپنے جی کو ذرا ناساز کیے دیتے ہیں

فراغ روہوی
67, Maulana Shaukat Ali Street(Colootola St.),Kolkata-700073,INDIA
Mob.:9831775593/9830616464,E-mail:faraghrohvi@gmail.com
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 385