* ماہیا *
(ڈاکٹر فراز حامدی(جے پور
ماہیا
وہ دن بھی دکھا مولا
دہشت گردوں کا
دنیا سے ہو منہ کالا
٭
گھنگوڑ اندھیرا ہے
ظلم و تشدد کا
ہر ملک میں ڈیرا ہے
٭
نفرت کے فسانے میں
اُنس نہیں ملتا
دہشت کے زمانے میں
٭
باتوں سے نہ بہلائو
ملک کے نیتائو!
ظالم کو بھی سمجھائو
٭
دہشت کے اندھیرے کی
ختم ہوئی مدت
آمد ہے سویرے کی
٭
نیکی کی رِدا ڈھونڈو
خلق کی خدمت میں
خالق کی رضا ڈھونڈو
٭٭٭
|