donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farhan Hanif
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پہلے سبھی حروف خلا میں اچھال دے *
غزل

(فرحان حنیف( ممبئی

پہلے سبھی حروف خلا میں اچھال دے
اک ایک کرکے پھر میری جھولی میں ڈال دے
یکسانیت سے اوب گیا ہو میرے خدا
میرے نصیب میں بھی عروج و زوال دے
یکتا ہو سب سے میرے تکلم کا رنگ و روپ
اور سب سے منفرد ہو جو ، ایسا خیال دے
ہاتھوں سے تو مٹا دے شکستوں کی ہر لکیر
جیتوں بساط زیست مجھے ایسی چال دے
مرجائوں تو ستارہ صفت ہو میرا یہ نام
زندہ رہوں تو ہر کوئی میری مثال دے
اس پھول سے بدن کے نکھر جائیں روز و شب
جو شخص مجھ کو لذّتِ ہجر و وصال دے

3rd Ramzan Chawl, Room No. 5
1st Floor, Kamatipura, 3rd Lane,
Mumbai-400008
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 356