donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Farhat Abbas Shah
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ‫پس نقاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں *
‫پس نقاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

 فرحت عباس شاہ

تمھارے خواب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
کئی سراب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

تمھارا غم، غم دنیا علوم آگاہی
سبھی عذاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

اسی لیے تو میں عریانیوں سے ہوں محفوظ
بہت حجاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

نہ جانے کون ہیں یہ لوگ جو کہ صدیوں سے
پس نقاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں

میں بے خیال کبھی دھوپ میں نکل آؤں
تو کچھ سحاب میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336