* اے حبیبِ خدا رب کے پیارے نبیؐ *
نعت پاک
اے حبیبِ خدا رب کے پیارے نبیؐ
آپؐ جیسا جہاں میں نہیں ہے کوئی
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
آپؐ اول بھی ہیں آپؐ ہی آخری
آپؐ ظاہر بھی ہیں آپؐ ہی باطنی
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
جلوہ وہ آپؐ کا مرحبا مرحبا
آپؐ کو دیکھ کر کھل اٹھے ہر کلی
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
آسماں پر پڑے آپؐ کے جب قدم
ہوگئی پُر ضیا عرش کی ہر گلی
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
ڈوبے سورج کو ظاہر کیا آپؐ نے
ہو نہ پائی قضا پھر نمازِ علیؓ
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
بند مٹھی میں بھی آپؐ کے حکم سے
کلمہ پڑھنے لگی دفعتاً کنکری
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
بخشوا دیں خطا یا رسولِؐ خدا
ہیں گنہ گار ہم آپؐ کے امتی
یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ یا نبیؐ
فرحت نازیہ
1, Topsia Road (South)
Kolkata-700046
Mob: 9903786723
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|