* تونے بنائے چاند ستارے *
حمد
تونے بنائے چاند ستارے
کتنے دلکش کتنے پیارے
تیرے ہی دم سے روشن ہیں
ننھے جگنو اور سیّارے
تیرے ہی دم سے بہتے ہیں
دریا ، سمندر ، ندیوں کے دھارے
روزِ قیامت حکم سے تیرے
ہوں گی چٹانیں پارے پارے
اِس دنیا میں جو کچھ بھی ہے
پیدا ہوئے ترے حکم سے سارے
تو ہے رحیم و کریم بھی مولیٰ
سب میں تری قدرت کے نظارے
تیرے نور سے دور ہوئے ہیں
دنیا کے یہ گھور اندھیارے
فرحت نازیہ
1, Topsia Road (South)
Kolkata-700046
Mob: 9903786723
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|