* مصروف شاہراہ پہ اک حادثہ ہوا *
کہمن
فاروق شکیل
بے حسی
منظر:
مصروف شاہراہ پہ اک حادثہ ہوا
اک تیز کار سے کوئی ٹکرا کے گر گیا
زخمی ہوا جو شخص وہ سیکل سوار تھا
تیزی سے رِس رہا تھا لہو اس کے جسم کا
افسوس کر رہا تھا ہر اک شخص دیکھ کر
لیکن مدد کو کوئی بھی آگے نہ بڑھ سکا
لے کر گیا نہ کوئی اسے ہسپتال کو
کچھ دیر وہ تڑپتا رہا اور مر گیا
کہمن:
انسانیت کی چیخ کسی نے نہیں سنی
انساں کی جاں کی کوئی بھی قیمت نہیں رہی
احساس، درد، رحم سبھی جیسے مٹ گئے
مشہور ہو گئی ہے اب انساں کی بے حسی
*** |