* کسی دانا سے پوچھو مشورہ انمول دیت *
غزل
کسی دانا سے پوچھو مشورہ انمول دیتا ہے
تمہاری الجھنوں کی ہر گرہ کو کھول دیتا ہے
بُرا مانو نہیں تنقید کو یہ ایسا نسخہ ہے
حقیقت میں وہ ذہنوں کے دریچے کھول دیتا ہے
خموشی پر نہ جائو وہ بڑا ہے عالم و فاضل
ذرا چھیڑو فصاحت کے وہ موتی رول دیتا ہے
نہ شرمندہ کرو تم پوچھ کر اُس کی زبوں حالی
تجسس سے اگر دیکھو تو چہرہ بول دیتا ہے
کسی لڑکی کے بارے میں اگر تم جاننا چاہو
اسی گھر کے مکینوں کا قرینہ بول دیتا ہے
گراں مایہ ہے آوازِ اذاں غافل نہ ہوجانا
ستارہ صبح کا قسمت کے در کو کھول دیتا ہے
ردا یوں بے محابہ بولنا اچھا نہیں ورنہ
ترے کردار کے رازِ دروں کو کھول دیتا ہے
فاطمہ ردا ٹمکوری
4th Cross,
Ganesh Colony
Jannapura
Bhadravathi-577301
Shimoga (Karnataka)
Mob: 9448681185
9978667961
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|