* یہ شام و سحر یہ حسنِ فضا سبحان اللہ *
حمد
یہ شام و سحر یہ حسنِ فضا سبحان اللہ سبحان اللہ
تعریف ہو کیا اے میرے خدا سبحان اللہ سبحان اللہ
سورج کا اجالا بھی تیرا سب چاند ستارے بھی تیرے
پابند ہے تیری ٹھنڈی ہوا سبحان اللہ سبحان اللہ
بادل جو امڈ کر آتے ہیں رحمت کے خزانے لاتے ہیں
کرتی ہے ثنا بجلی کی صدا سبحان اللہ سبحان اللہ
شاخوں پہ چہکتے طائر بھی وادی میں اترتے جھرنے بھی
سب تیرے لئے ہیں نغمہ سرا سبحان اللہ سبحان اللہ
مصروفِ ثنا ہر ایک شجر ، سجدے میں ہیں سارے بحر و بر
ہیں سارے نظارے تیری عطا سبحان اللہ سبحان اللہ
ڈاکٹر) فاطمہ تاج)
P.O.Box No.615, Jubli Post Office
Deewan Dewdhi, Hyderabad-2
Mob: 9885257179
Email: fatimahtaj@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|