* نور کی پوشاک میں نور الہدیٰ اچھے ل *
نعت پاک
نور کی پوشاک میں نور الہدیٰ اچھے لگے
ساری خلقت کو امام الانبیاء اچھے لگے
بخشوانے کے لئے محشر میں اپنی اُمتیں
سارے نبیوں کو محمدؐ مصطفیٰ اچھے لگے
یوں تو کہنے کو بھی پہلے بھی بہادر تھے مگر
جب عمرؓ نے کلمۂ طیب پڑھا اچھے لگے
چن لیا اُن کو اذاں کے واسطے اللہ نے
حق تعالیٰ کو بلالِ با وفا اچھے لگے
تھیں شبِ معراج حوریں حسنِ احمدؐ پر نثار
سب فرشتوں کو حبیبِ کبریا اچھے لگے
وہؐ سراپا نور ہیں ، بے سایہ ہے اُنؐ کا بدن
پہنے فخرِ انبیاء نوری قبا اچھے لگے
مصطفیٰؐ کی بات بھی زہرا خدا کی بات ہے
آپؐ کے قولِ مبارک خوشنما اچھے لگے
ڈاکٹر) فاطمہ زہرا)
223, 30th Main, HSR Layout Sector-1,
Banglore-560102 (Karnataka)
M0b: 9590929090
Email: fathimazahra@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|