* تو ربِّ دو جہاں ہے میں تیری ثنا کرو *
حمد
تو ربِّ دو جہاں ہے میں تیری ثنا کروں
لوں نام تیرا اور ہر اک ابتدا کروں
تیرا کرم کہ تونے عطا کی ہے زندگی
توفیق دے تو جان بھی تجھ پر فدا کروں
یارب عنایتیں ہیں تری بے حد و حساب
لاکھوں برس بھی کم ہیں جو سجدے کیا کروں
تیری بتائی راہ پہ چلتی رہوں سدا
گمراہیوں سے بچنے کی ہردم دعا کروں
مجھ پر یہ لطفِ خاص کہ ایماں عطا کیا
رحمت ہے تیری ، شکر کہاں تک خدا کروں
محدود ہوں میں اور تو ہر حد سے ماورا
حق تیری حمد کا میں کہاں تک ادا کروں
زہرا نیاز مند ہے اے ربِّ بے نیاز
توفیق دے کہ ہر گھڑی تیری ثنا کروں
ڈاکٹر) فاطمہ زہرا)
223, 30th Main, HSR Layout Sector-1,
Banglore-560102 (Karnataka)
M0b: 9590929090
Email: fathimazahra@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|