* نعتیں جو پڑھ رہی ہوں ہے چاہت رسولؐ *
نعت پاک
نعتیں جو پڑھ رہی ہوں ہے چاہت رسولؐ کی
امت سے ہی جڑی ہے تو سنت رسولؐ کی
یہ معجزہ کہ چاند دو ٹکڑوں میں بٹ گیا
کرتے ہیں مہر و ماہ اطاعت رسولؐ کی
پڑھ کر تو دیکھئے کبھی قرآنِ پاک کو
قرآں بیاں کرے گا حقیقت رسولؐ کی
فوراً ادب سے سر کو جھکانا پڑا مجھے
ہونٹوں پہ سج رہی تھی جو مدحت رسولؐ کی
اب کس کی رہبری وہ دکھائے گی راستہ
امت کو مل گئی ہے شریعت رسولؐ کی
محشر ہے اور سر پہ گناہوں کا بوجھ ہے
بخشش کا راستہ ہے شفاعت رسولؐ کی
اختر مہک اٹھی ہے حلیمہ کی گود آج
حیرت سے دیکھتی ہے وہ برکت رسولؐ کی
فوزیہ اختر
D.Topsia 2nd Lane, 3rd floor/9
Beside Dr. Islam Clinic, Kolkata-700039
Mob: 9231780544 , 8420756408
Email: fauzia_akhter32@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|