* توحید کے پرچم پہ ترا نام سجا ہے *
حمد
توحید کے پرچم پہ ترا نام سجا ہے
ہر سمت ہی خالق کی یہی ایک صدا ہے
تو حرف ہے اوّل بھی تو آخر بھی رہے گا
ہے ذات تری وہ کہ نہیں جس کو فنا ہے
ہر ذرّہ میں ملتی ہے تری یاد کی خوشبو
ہو جن کہ بشر ہر کوئی مصروفِ ثنا ہے
وہ قید مسلسل سے ہے یوسفؑ کو نکالا
یعقوبؑ کی آنکھوں میں بھی تیری ہی ضیا ہے
روزوں سے نمازوں سے ہے بندے کو نکھارا
منکر کے لبوں پر بھی جگائی جو دعا ہے
اے رب کہ مری ذات میں خوبی نہیں کوئی
مجھ پر جو کرم ہے وہ عطائوں سے ہوا ہے
موسیٰ پہ تجلی کی کرامات ہیں اختر
وہ احمد مختارؐ کو معراج عطا ہے
فوزیہ اختر
D.Topsia 2nd Lane, 3rd floor/9
Beside Dr. Islam Clinic, Kolkata-700039
Mob: 9231780544 , 8420756408
Email: fauzia_akhter32@yahoo.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|