* لب پہ ہردم نبیؐ کا قصیدہ رہا *
نعت پاک
لب پہ ہردم نبیؐ کا قصیدہ رہا
بس یہی زندگی کا عقیدہ رہا
دشمنوں نے ستایا نبیؐ کو بہت
پھر بھی اخلاق اُنؐ کا حمیدہ رہا
سر شہیدوں کے کٹ کٹ کے گرتے رہے
اور سارا جہاں آبدیدہ رہا
سر نہ جھک پایا میرا کبھی بھی کہیں
سبز گنبد کے آگے خمیدہ رہا
جس نے نامِ محمدؐ لیا فوزیہ
دامنِ دل نہ اُس کا دریدہ رہا
فوزیـہ مغـل
Lahore, Pakistan
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|