* رگِ جاں سے تُو تو قریب ہے *
حمد
رگِ جاں سے تُو تو قریب ہے
پھروں در بدر یہ عجیب ہے
تجھے ڈھونڈنے کی تھی جستجو
تجھے پایا میرا نصیب ہے
نہ کرے مدد جو غریب کی
وہ امیر سب سے غریب ہے
دیئے جس نے عیسیٰؑ کو معجزے
وہ خدا ہی میرا طبیب ہے
نہیں فکر اب مجھے فوزیہ
جو زمانہ میرا رقیب ہے
فوزیہ مغل
Lahore, Pakistan
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|