* خوشبو کے عنوان کی صورت آ *
غزل
(فضا ابن فیضی( مئو ناتھ بھنجن
خوشبو کے عنوان کی صورت آ
موسم کی پہچان کی صورت آ
کچھ تو کم ہو ، کمرے کا یہ حبس
کھلتے روشن دان کی صورت آ
سوجائے گا ذہن کے اندر سورج
جذبوں کے ہیجان کی صورت آ
میں ہو ں اپنی جانب سے مایوس
تو، بہتر امکان کی صورت آ
میں ہوں اپنی جانب سے مایوس
تو، بہتر امکان کی صورت آ
خواب آنکھوں کے بنددریچے کھول
جسم کے اندر، جان کی صورت آ
کیسی فکر؟ احساس ودیعت کر
دانش کیا؟ وجدان کی صورت آ
Islampura, Maunathbhanjan
275101 (U.P)
|