* حوصلوں کو جوان رکھتی ہوں *
غزل
حوصلوں کو جوان رکھتی ہوں
فکر میں آسمان رکھتی ہوں
جذبۂ امتحان رکھتی ہوں
میں ہتھیلی پہ جان رکھتی ہوں
چپ ہوں یہ اور بات ہے لیکن
میں بھی منہ میں زبان رکھتی ہوں
اُس کے احراف مٹ نہیں سکتے
اپنے دل میں قرآن رکھتی ہوں
میں ہوں قدرت کی اک حسیں شہکار
بنتِ حوّا ہوں شان رکھتی ہوں
اپنے ماں باپ کی دعائوں کا
سر پہ میں سائبان رکھتی ہوں
نام فردوس مقطع انجم ہے
شاعری کی زبان رکھتی ہوں
فردوس انجم
Urdu ghar
C. Block, Fort Gloster
Baurea, Howrah
(West Bengal)
Mob: 9331729287
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|