|
* یادِ سرکارؐ میں مصروف جو تخئیل ہو *
نعت پاک
یادِ سرکارؐ میں مصروف جو تخئیل ہوئی
عرش سے نعتیہ اشعار کی ترسیل ہوئی
آپؐ کا نور تھا آدم کی جبیں پر روشن
آپؐ کے واسطے کونین کی تشکیل ہوئی
کیسے اُس ذاتِ مقدس کو کہیں اُمّی ہم
جس کی تعریف میں قرآن کی تنزیل ہوئی
اک اشارہ کیا اور چاند کے دو ٹکڑے ہوئے
لب ہلے بھی نہیں اور حکم کی تعمیل ہوئی
سرورِؐ دین کو معراج کا پیغام ملا
اُمّ ہانی کے یہاں آمدِ جبریلؑ ہوئی
ظلمتِ کفر میں جب ڈوب رہی تھی دنیا
ضو فشاں آپؐ کے کردار کی قندیل ہوئی
ملا گیا شافعِ محشر کا سہارا انجم
جب مری آہ و فغاں نعت میں تبدیل ہوئی
فردوس انجم
C. Block, Fort Gloster, Baurea,
Howrah, (West Bengal)
Mob: 9331729287
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|