donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Fuzail Jafri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* خواہشیں ہیں قصّے ہیں بے شمار ارما¬ *
غزل

(فضیل جعفری( تھانے

خواہشیں ہیں قصّے ہیں بے شمار ارماں ہیں
ڈاکئے کے تھیلے میں کیسے کیسے طوفاں ہیں
حال ادب کا اب یہ ہے طبلے اور سارنگی
لکھ رہے ہیں تنقیدیں’’ پائلیں ‘‘ غزل خواں ہیں
شہر ہوں کہ صحرا ہوں دشت ہو کہ دریا ہوں
سب سے بھاپ اٹھتی ہے سب شرار ساماں ہیں
جسم ہو گیا ڈھیلا، جلد پڑ گئی پیلی
دل کے سلسلے لیکن عمر سے گریزا ںہیں
یہ جو میری منشی ہیں یعنی جعفری صاحب
یہ بھی اپنے وقتوں کے سرگروہ زنداں ہیں

Sector-Vll-A, 301/3,Shanti Nagar
Meera Road, Thane (M.S)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 343