donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ghazala Anwar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مسکراکر وہ محبت کی سزا دیتے ہیں *
غزل

مسکراکر وہ محبت کی سزا دیتے ہیں
زہر میں تھوڑا سا امرت بھی ملا دیتے ہیں

اپنا افسانۂ غم اُن کو سنا دیتے ہیں
باتوں ہی باتوں میں ہر بات بتا دیتے ہیں

شبِ غم کاش چراغوں کو بجھا دے کوئی
شعلگی دل کی یہ کچھ اور بڑھا دیتے ہیں

اجنبی مجھ کو سمجھتے ہیں بھری محفل میں
اک حقیقت کو وہ افسانہ بنا دیتے ہیں

وہ کبھی غیر سمجھتے ہیں مگر ہم پھر بھی
جانے کیوں دل کی ہر اک بات بتا دیتے ہیں

زندگی بس یونہی کٹتی ہے غزالہ اپنی
خود بھی ہنستے ہیں کبھی اُن کو رلا دیتے ہیں

غزالہ انور

3/45, Wazeer Hasan Road,
 Pria Darshni Apartment
Lucknow (U.P)
Mob: 9839223166
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 372