* پس پردہ بھی ہو عیاں بھی ہو یہ عجیب ش *
نعت پاک
پس پردہ بھی ہو عیاں بھی ہو یہ عجیب شانِ حجاب ہے
جو چھپائے بھی نہ چھپ سکے وہ تمہارے حسن کی تاب ہے
مہ و مہر میں ہے وہ کب ضیا گل و لالہ میں وہ کہاں دمک
بہ خدا کہ حسن جمال میں تو ہی آپ اپنا جواب ہے
نہ قفس میں تاب قرار ہے ، نہ پروں میں بل ہے کہ اڑ سکوں
وہ اسیر قید بلا ہوں میں جسے زندگی بھی عذاب ہے
مجھے در پہ جلد بلایئے ، کہ بر آئے دل کی یہ آرزو
میں ہوں ایک پانی کا بلبلہ مری ذات کیا ہے حجاب ہے
یہ غزالہ فخر نہ کیوں کرے کہ ہے تیری ادنیٰ کنیز یہ
نہ تو اس کو خوفِ حجیم ہے نہ ہراسِ روزِ حساب ہے
غزالہ انور
3/45, Wazeer Hasan Road,
Pria Darshni Apartment, Lucknow (U.P)
Mob: 9839223166
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|