donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hafeez Banarasi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیوں آبروئے دیدۂ تر کھو رہے ہیں لو *
 کیوں آبروئے دیدۂ تر کھو رہے ہیں لوگ
اندھوں کی انجمن ہے جہاں رو رہے ہیں لوگ
اللہ رہے یہ بے خبری اہل ہوش کی
 سورج نکل چکا ہے مگر سو رہے ہیں لوگ
کس کے لہو کا داغ ہے جو چھوٹتا نہیں
ہاتھوں کو بار بار یہ کیوں دھو رہے ہیں لوگ
شعلے مزاج پوچھیں گے اُن کا بھی ایک دن
میرا مکاں جلا کے جو خوش ہو رہے ہیں لوگ
دورِ شکست و ریخت میں کچھ بھی نہیں بچا
رشتہ بھی ایک بوجھ ہے جو ڈھو رہے ہیں لوگ
کیا یہ وہی بہار ہے سچ کہئے گا حفیظ
جس کے لئے خدا سے دعا گو رہے ہیں لوگ
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 306