* گھن لگے جڑ میں تو پیڑہی سڑ جاتا ہے *
(حیرت فرخ آبادی(رانچی)
گھن لگے جڑ میں تو پیڑہی سڑ جاتا ہے
بھائی لڑتے ہوں جہاں گھر وہ اجڑ جاتا ہے
پیار کی جگہ جہاں پلتی ہو نفرت ہر پل
بِن اجاڑے ہوئے وہ دیش اُجڑ جاتا ہے
دیش میں سینکڑوں ہندو ہیں مسلماں ہیں بہت
پارسی، سکھ ہیں، اور پیروئے عیسیٰ ہیں بہت
ان کی ماں کون ہے کس نے انہیں پالا پوسا
ان میں احساس یہ جگ جائے یہ تو اچھا ہوتا
٭٭٭
|