* زندگی خود سے جنگ ہی تو ہے *
غزل
زندگی خود سے جنگ ہی تو ہے
اندھی کھائی سرنگ ہی تو ہے
ابر سرسبز ہے زمیں شاداب
یہ دھنک اُس کا رنگ ہی تو ہے
کاروانِ حیات کا یہ سفر
ایسے ویسوں کے سنگ ہی تو ہے
کوئی دیکھے تو کھینچ لے تصویر
یہ بھی جینے کا ڈھنگ ہی توہے
ہاجرہؔ میری شاعری کا تکون
روپ ، نغمہ ، ترنگ ہی تو ہے
ہاجرہؔ رحمان
Qiblanuma
Near Asha Niwas
Paras Toli, Daronda
Ranchi-2 (Jharkhand)
Mob: 9430254770
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………
|