* میرے لبوں کو جب وہ چومے *
میرے لبوں کو جب وہ چومے
میرا من خوشیوں سے جھومے
اُس کی خوبی سب سے نرالی
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی لالی
ء
حیرت ہے مجھے اُس کے گن پر
تال ملائے میری دھن پر
سن کے میرے گیت کے بول
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی ڈھول
ء
بھاری بھرکم بوجھ اٹھائے
اُس پہ ذرا بھی بل نا آئے
بار پڑے جو کچھ بھی اُس پر
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی سر
ء
جب وہ آئے میں شرمائوں
گھونگھٹ اپنے منہ پہ گرائوں
عزت سے اُسے دیکھے سماج
اے سکھی ساجن؟ نا سکھی لاج
*** |